نئی دہلی،: سپریم کورٹ نے ابہام اور ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مساوات کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار یو جی سی رولز 2026 پر روک لگا دی چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باغچی کی بنچ نے حکم دیا کہ یو جی سی کے 2012 کے قواعد اگلے احکامات تک نافذ رہیں گے۔
عدالت نے مرکزی حکومت اور یو جی سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 مارچ تک جواب دینے کے لیے کہا اور تجویز دی کہ 2026 کے ضوابط کا ماہرین قانون کے ذریعے ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے۔
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جویمالیہ باغچی کی مشترکہ بنچ نے ضابطوں کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر مرکزی حکومت اور یو جی سی کو نوٹس جاری کیا۔ تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں سے امتیازی سلوک کی شکایات کو دور کرنے اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے ایکویٹی کمیٹیاں قائم کرنے کے ضوابطے کو 13 جنوری کو مطلع کیا گیا تھا۔
1- ہر کالج میں مساوی مواقع کا مرکز (ای او سی) قائم کیا جائے گا۔
2- ای او سی پسماندہ طلبہ کو تعلیم، فیسوں اور امتیازی سلوک سے متعلق مدد فراہم کرے گا۔
3- اس کمیٹی میں ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، خواتین اور معذور طلبہ شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی مدت دو سال ہوگی۔
5- امتیازی سلوک کی نگرانی کے لیے کالج میں ایک اکویلٹی اسکواڈ بھی قائم کیا جائے گا۔
6- امتیازی سلوک کی شکایات کے 24 گھنٹوں کے اندر ایک میٹنگ کرنی ہوگی۔ 15 دنوں میں کالج پرنسپل کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔
7- کالج کے پرنسپل کو 7 دنوں کے اندر مزید کارروائی شروع کرنے کرنا ہوگا۔
8- ای او سی ہر چھ ماہ بعد کالج کو رپورٹ پیش کرے گا۔
9- یو جی سی ایک نیشنل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرے گا۔ ان قواعد کی خلاف ورزی کے نتیجے میں کالج کی گرانٹ روکی جا سکتی ہے۔
10- کالج کو ہر سال یو جی سی کو نسلی امتیاز پر رپورٹ پیش کرنا ہوگا۔
11- سنگین صورتوں میں، یو جی سی کی منظوری بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔
12- کالج کی ڈگری، آن لائن، اور فاصلاتی تعلیم کے پروگرام معطل کیے جا سکتے ہیں۔




