منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں: سکینہ یتو

سری نگر: صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔موصوف وزیر نے یہ جانکاری بدھ کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے کہا: ‘میں نے این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘حکومت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ان کی انمول خدمات کے لیے بروقت تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img