پونچھ/ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وِکاس کنڈل نے آج 2024-25 ءکے لئے ضلعی کیپکس بجٹ کے تحت طبعی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جاری منصوبوں اور اَقدامات کی تفصیلی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا اور ضلع ترقیاتی کونسل (ڈِی ڈِی سی)، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈِی سی) اور پنچایتی راج اِداروں (پی آر آئی) کے تحت اپنے متعلقہ بلاک وار کاموں کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹ فراہم کیں۔ اُنہوں نے تعمیر شدہ اور غیر تعمیر شدہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ غیر قابل عمل سمجھے جانے والے منصوبوں کے بارے میں بھی رِپورٹ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران کو زیر اِلتوا¿ کاموں کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دی اور اُن پر زور دیا کہ وہ اخراجات میں اِضافہ کریں تاکہ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ فنڈز کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے بروقت عملدرآمد کے لئے ضروری اَقدامات کریں۔ایگزیکٹیو اِنجینئروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اَپنے متعلقہ منصوبوںکی تفصیلی جانکاری دی ۔ ہر اِنجینئر نے اَپنے جاری کاموں کے لئے پیش رفت ، چیلنجوں اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ پیش کیا۔ بات چیت میں مکمل شدہ پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ اُن منصوبوں کا جائزہ بھی شامل تھا جو اِس وقت جاری ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ایگزیکٹیواِنجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ مختص فنڈز کو احسن طریقے سے اِستعمال کریں تاکہ مزید پروجیکٹوںکو مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ، ایگزیکٹیو اِنجینئرگراو¿نڈ واٹر اور ایگزیکٹیو اِنجینئرپی ڈبلیو ڈی سرنکوٹ اور مینڈھر نے شرکت کی۔ اِس کے علاوہ ایگزیکٹیو اِنجینئرپی ڈبلیو ڈی پونچھ، ایگزیکٹیو اِنجینئرجے پی ڈی سی ایل پونچھ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسرمیونسپلٹی اور محکمہ تعلیم و کھیل کود کے نمائندگان اور متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔
دریں اثنا ،ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں زمین کے اِستعمال کی تبدیلی (سی ایل یو) سے متعلق اِجازت ناموں کا جائزہ لینے اور تصرف کرنے کے لئے ایک اور میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں تفصیلی غور و خوض کے بعد 3 معاملات کی منظوری دی گئی، 4 کو واپس کیا گیا، ایک کو مسترد کردیا گیا اور 2 معاملات کو مزید غور و خوض کے لیے مو¿خر کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے درخواست دہندگان کو ان کے دستاویزات کی مناسب تصدیق کے بعد بروقت این او سی جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے زمین کے اِستعمال کی تبدیلی (سی ایل یو) معاملات کی جانچ پڑتال میں طے شدہ رہنما خطوط اور پالیسیوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا۔
میٹنگ میں اے سی آر ، ڈی ایف او ، تحصیل دار حویلی ، ایگزیکٹیو اِنجینئر جے پی ڈِی سی ایل ، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)، اے اِی اِی پی ایچ اِی ، جی آر اِی ایف کے اَفسران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
