جمعہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

صوبائی کمشنر جموں اور اے ڈِی جی پی جموں نے یوم جمہوریہ 2025کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ کیلئے ایم اے سٹیڈیم کا دورہ کیا

جموں/صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے آج یہاں مرکزی مقام ایم اے سٹیڈیم میں یو ٹی سطح کے یوم جمہوریہ 2025 ءکی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے پولیس اور سول اِنتظامیہ کے سینئر افسران، متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اس دورے میں قومی تقریب کے پُرامن اور کامیاب اِنعقاد کے لئے تمام ضروری اِنتظامات پر توجہ مرکوز کی۔صوبائی کمشنر کو مختلف محکموں کی جانب سے ان کے رول اور ذمہ داریوں کے مطابق کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے جانے والے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے منصوبوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ زمینی سطح پر تمام اِنتظامات کو پہلے سے ہی یقینی بنائیں۔
صوبائی کمشنر جموںاور اے ڈِی جی پی نے سیکورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، بیٹھنے کے انتظامات، سجاوٹ، بجلی اور پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، میڈیکیئر، پارکنگ کی آسان جگہیں، شہریوں کے لئے شٹل سروس، بیریکیڈنگ، تلاشی پوائنٹس، فائر ایمرجنسی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اَپنے تفویض کردہ کاموں کو انجام دیتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کریں۔صوبائی کمشنرکو مزید بتایا گیا کہ ریہرسل کل سے مرکزی مقام پر شروع ہو رہی ہے جس میں آرمڈ فورسز کے دستے، سکولی بچے، بینڈز کے علاوہ ثقافتی پروگراموں میں شرکت کریں گی۔اُنہوں نے مرکزی پویلین میں جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع کو واٹر پروف خیمے اورگرمائش کے اِنتظامات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔محکمہ ٹریفک کو ہدایت دی گئی کہ وہ ٹریفک مینجمنٹ پلان تشکیل دے اورپارکنگ کی جگہوں کو حتمی شکل دے ۔جے ایم سی کو ہدایت دی گئی کہ وہ پنڈال کے اِرد گرد صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کے کام کو یقینی بنائے جبکہ پی ڈبلیو ڈی سے کہا گیا کہ وہ مقام پر تزئین و آرائش کے کاموں میں تیزی لائے اور اسے جلد از جلد مکمل کرے۔جے پی ڈِی سی ایل کو ہدایت دی گئی کہ وہ بیک اپ کے لئے مقام پر جن سیٹ کے اِنتظامات کرنے کے علاوہ مخصوص مقامات پر لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے۔صوبائی کمشنر جموں نے متعلقہ محکموں کو 20 جنوری تک اپنے ٹیبلوز کومکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img