جموں/وائس چانسلر شیر کشمیر یونیورسٹی فار ایگری کلچر ل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس کے یو اے ایس ٹی) جموں ڈاکٹر بی این ترپاٹھی نے آج یہاںنائب وزیرا علیٰ سریندر کمارچودھری سے ملاقات کی۔وائس چانسلر نے یونیورسٹی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اِن مسائل کے اَزالے کے لئے حکومت سے مداخلت کی درخواست کی۔نائب وزیرا علیٰ نے وائس چانسلر کو یقین دِلایا کہ موجودہ حکومت سائنس و تحقیق کی اعلیٰ تعلیمی اور سائنسی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیش کردہ مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔