لاش کو جلا کر دفن کیا گیا، ملزم شوہر اور ساس گرفتار
شاہ ہلال
اننت ناگ // جنوبی ضلع اننت ناگ میں پولیس نے جمعہ شام ایک خاتون کی ساس اور شوہر کو گرفتار کیاجسے گذشتہ سال عشمقام۔علاقے میں مبینہ طور پر قتل اور بعد میں لاش ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلا کر اپنے گھر کے گاو¿ خانہ میں دفن کر دیا۔یہ دل دہلانے والا واقعہ عیشمقام علاقے کے ہاپت نارڈ گاو¿ں میں پیش آیا۔ "لاپتہ خاتون کے شوہر یعنی عمران خان نے اپنی اہلیہ شبنم اختر کو اپنے آبائی علاقہ ہالمولہ ہاپت ناڑ میں بے رحمی سے قتل کیا۔ اس جرم کا ارتکاب گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں کیا گیا،پولیس ٹیم۔نے ڈیوٹی مجسٹریٹ، عشمقام، ایف ایس، ایل ٹیم۔اور ملزم شخص کے ساتھ جائے واردات کا جمعہ کے روز دورہ کیا۔تحقیقات کے دوران تفتیشی ٹیم نے مقتول خاتون کے بال، کچھ ہڈیاں اور موبائل فون برآمد کرلیے اور کیس کی مزید تفتیش کے لیے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے سیل کردیا”جب کہ کیس کی تفتیش کے بعد ملزم کو 10 جنوری 2025 کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے گذشتہ سال چار اکتوبر کو اپنی اہلیہ کو قتل کر کے اسے گاو¿ خانہ میں دفن کر دیا۔ جرم کے بعد اس نے عیشمقام پولیس اسٹیشن میں اپنی بیوی کے بارے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور دس دن کے بعد اس نے اپنے گاو¿خانہ میں دفن کی گئی لاش کو نکالا۔ اس کے بعد اس شخص نے اپنی بیوی کی لاش کے ٹکڑے کر دیے اور تمام اعضائ کو جلا کر دوبارہ دفن کر دیا۔35 سالہ عمران احمد نے پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران قبول کیا کہ اس نے گزشتہ سال چار اکتوبر کو اپنی ماں کی مدد سے اپنی بیوی کو قتل کیا اور اس کی لاش کو گاو¿ خانہ میں جلا کر دفن کیا۔ پولیس نے بتایا کہ شبنم اس کی دوسری بیوی تھی اور عمران خان دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی پہلی بیوی کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں اس شخص کی ماں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ادھر کل جب گاو¿ں میں شبنم کے قتل ہونے کی خبر سامنے آئی تو یہاں پورے علاقے میں دہشت پڑا جبکہ گاو¿ں میں شبنم کے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ہر کی آنکھ نم تھی اور ہر ایک عمران اور اسکی ماں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے اس بیچ پولیس نے لواحقین کو یقین دلایا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔