بدھ, فروری ۵, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

محکمہ جنگلات نے جموں و کشمیر میں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کو منظوری دی

رانا نے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی ہدایت دی

جموں/جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا نے آج جموں و کشمیر میں اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کو آگے بڑھانے کیلئے محکمہ جنگلات کی طرف سے اپنی منظوری دی ہے ۔ یہ منظوری یو ٹی کے زیر انتظام علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت کے عزم میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے ۔ منظور شدہ پروجیکٹوں میں واٹر سپلائی سکیمیں ( ڈبلیو ایس ایس ) بھٹان ، کیوا، امروتھی ، درسو گُڈر وغیرہ شامل ہیں جن کا مقصد دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں ضروری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے ۔
بابیٹی میں 4 جی سیچوریشن پروجیکٹ کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے جس سے دور دراز اور غیر رسائی والے علاقوں میں ڈیجٹیل کنیکٹیویٹی کو بڑھانے پر حکومت کی توجہ کو تقویت ملی ہے ۔
مزید براں 400 کے وی ایس /سی ڈولہستی سے کشن پور ٹرانسمیشن لائن کی ری روٹنگ کو منظوری دی گئی ہے جس سے اہم علاقوں میں ہموار بجلی کی ترسیل اور توانائی کی کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنایا جائے گا ۔
انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وی کسی بھی ماحولیاتی عدم توازن کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کریں اور پائیدار ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنائیں ۔
وزیر جاوید رانا نے منظوریوں کا اعلان کرتے ہوئے خطے کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان پروجیکٹوں کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طریقے سے ترقی کو فروغ دینے کیلئے وقف ہیں جس سے معاشرے کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچے ۔
وزیر نے مزید کہا کہ ماحولیاتی اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے ان پروجیکٹوں کا بغور جائیزہ لیا گیا ہے جو ترقی اور تحفظ کیلئے حکومت کے متوازن نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ حکام کو ماحولیاتی تحفظات پر سمجھوتہ کئے بغیر کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنے میں ان کی فعال کوششوں کی بھی تعریف کی ۔
وزیر نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ترقی کے مواقع کو بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے حکومت کے عزم کو بھی دوہرایا ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات جموں اور کشمیر کو زیادہ مربوط اور وسائل سے بھر پور بنانے کی راہ ہموار کریں گے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img