ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

بی جے پی نے دہلی میں 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جس میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی (آپ) کو چھوڑنے والے بڑے نام بھی شامل ہیں۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے۔
پہلی فہرست میں آدرش نگر سیٹ سے راج کمار بھاٹیا، روہنی سے وجیندر گپتا، قرول باغ (محفوظ) سے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم، جنک پوری سے آشیش سود، راجوری گارڈن سے سردار منجندر سنگھ سرسا، عام آدمی پارٹی کے رہنما کیجریوال کے خلاف نئی دہلی سے اروند صاحب سنگھ ورما، کالکاجی سے وزیر اعلیٰ آتیشی مارلینا کے خلاف رمیش بدھوڑی، مالویہ نگر سے ستیش اپادھیائے اور وشواس نگر سے اوم پرکاش شرما میدان میں ہیں۔
کانگریس چھوڑنے والے راج کمار چوہان کو ان کی پرانی سیٹ منگول پوری (محفوظ) اور سردار ارویندر سنگھ لولی کو گاندھی نگر سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔
دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی نے اپنے تمام امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور کانگریس نے 47 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img