جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

سکینہ ایتو کا تنویر صادق کے ہمراہ رعناواری ہسپتال کا اچانک دورہ

سری نگر:صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتونے ایم ایل اے زیڈی بل تنویر صادق کے ساتھ کے ہمراہ جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران مریضوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور اہم ادویات کی دستیابی کا جائزہ اور ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔
دورے کے دوران انہوں نے وہاں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے ساتھ ساتھ طبی و نیم طبی عملے کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
انہوں نے وہاں موجود مریضوں کیساتھ بھی بات کی ۔ مریضوں نے انہیں مختلف نوعیت کے مسائل سے آگہی دلائی، جو انہوں نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام کیساتھ اٹھائے اور ان کا سدباب کرانے کی ہدایت کی۔
وزیر موصوفہ نے ہسپتال کے منتظمین کو ہدایت کی کہ اس ہسپتال پر شہر خاص کا پورا دباﺅ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات سے بھی مریضوں کا رش ہوتا ہے اس لئے یہاں طبی و نیم طبی عملہ کی تعیناتی و دستیابی کیساتھ ساتھ ضروریات ادویات ہر وقت میسر ہونے چاہئیں۔
اس کے علاوہ شام کے وقت بھی یہاں ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹروں کو دستیاب رکھا جائے تا کہ مریضوں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے تیمارداروں کیلئے بھی سہولیات میسر رکھنے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ جو لوگ مریضوں کیساتھ ہوتے ہیںاُن کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
سکینہ ایتو نے ہسپتال کے واڑوں کا بھی معائینہ کیا اور اس دوران وہاں مریضوں کیساتھ بھی بات کی۔ انہوں ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ سے تمام معلومات حاصل کیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img