جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے نیو پلاٹ ایریا میں آپسی جھگڑے کے دوران ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز جموں کے نیو پلاٹ ایریا میں پارکنگ کے معاملے پر تو تومیں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران ایک شخص پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا، اور اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی شہری کی شناخت کانو شرما کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
![News Update](https://i0.wp.com/urdu.asianmail.in/wp-content/uploads/2024/11/News-Update.jpg?resize=1068%2C373&ssl=1)