اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

گڈورہ واقعہ: پولیس نے خاتون کی موت واقع ہونے کے واقعے کے متعلق تحقیقات شروع کی

سری نگر:پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں مبینہ طور پر داماد کی طرف سے دھکیلنے کے بعد ایک خاتون کی موت واقع ہونے کے واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کی ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ شام تقریباً 6 بجے خرشی بیگم زوجہ عبدالرحیم ڈار ساکن لوسوانی نامی ایک خاتون کو ضلع ہسپتال پلوامہ مردہ حالت میں پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع کے مطابق متوفی گڈورہ میں واقع اپنی بیٹی کے گھر پر موجود تھی۔
بیان میں کہا گیا: ‘متوفی کی بیٹی رفیقہ بانو زوجہ محمد اسلم میر ساکن گڈورہ اور اس کے شوہر کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور متوفی بھی اس میں الجھ گئی’۔انہوں نے کہا: ‘اس دوران، اطلاع کے مطابق ملزم نے اس کو دھکا دیا اور وہ گر گئی’۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں رفیقہ بانو(شکایت گذار) نے اپنے شوہر محمد اسلم میر ساکن گڈورہ کے خلاف ایک شکایت دائر کی جس پر پولیس اسٹیشن پلوامہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 257/2024 درج کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن تحقیقات شروع کی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img