اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

اٹل جی کے نظریات ملک کے لئے تحریک کا باعث:راجناتھ

لکھنؤ::وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ’بھارت رتن‘ اور سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی زندگی اور نظریات پورے ملک کے لئے آج بھی تحریک کا باعث ہیں۔
واجپئی کی صد سالہ یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقد’اٹل یوا مہاکمبھ‘ کے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا’اٹل جی کی زندگی اور نظریہ آج بھی تحریک کا باعث ہیں۔ ان کی شخصیت اتنی وراٹ تھی ہ ان کے طرزعمل اور فیصلوں کی پوری دنیا قائل تھی۔
لکھنؤ کے ایم پی نے کہا’ لکھنؤ اٹل جی کےدل میں بستا تھا اور یہاں کے لوگ انہیں اتنی ہی گہرائی سے جاتنے اور سمجھتے تھے۔سابق وزیر اعظم کی زندگی سے جڑے سیاق اور ان کی حاضر جوابی اور منکسر المزاجی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ پاکستان دورے کے دوران ایک خاتون صحافی نے جب ان سے کہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں بشرطیکہ آپ مجھے منھ دکھائی میں کشمیر دیں تو اٹل جی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا’ میں تیار ہوں اگر آپ جہیز میں پورا پاکستان دیں۔ اس جواب نے ان کی ہوشیاری اور نرمی کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔
واجپئی کے ساتھ اپنے ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا، "مجھے ان کے ساتھ ایک سرپرست اور کابینہ میں ساتھی کے طور پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ جب ان کی حکومت ایک ووٹ سے گر گئی تو ان کی تاریخی تقریر نے جمہوریت اور حب الوطنی کی نئی تعریف پیدا کی۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘حکومتیں آئیں گی، پارٹیاں بنیں گی اور ٹوٹیں گی، لیکن یہ ملک اور اس کی جمہوریت کو لازوال رہنا چاہیے۔’
وزیر دفاع نے پروگرام میں اٹل کی زندگی پر بچوں کی طرف سے پیش کی گئیں جھانکیاں اور ثقافتی پروگراموں کی تعریف کی۔ اسے نئی نسل کے لیے متاثر کن قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اٹل جی کے خیالات آج بھی نوجوانوں کے لیے راہ نما ہیں۔
وزیر دفاع نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج اترپردیش ترقی کے ہر پیمانہ پر ملک کی دیگر ریاستوں سے آگے ہے۔ یوگی کی موثر قیادت اور انتھک کوششوں نے یوپی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ یہ ریاست اٹل جی کے خوابوں کی مجسم شکل بن رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img