جموں،: ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس(اے ڈی جی پی) جموں آنند جین کا کہنا ہے کہ جموں میں منشیات کے خلاف جنگ جاری ہے جو مستقبل میں تیز تر ہوگی۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی لعنت سے دور رہ کر اپنی پڑھائی اور سماج و ملک کی بہبودی کے لئے شراکت دار بنیں۔
موصوف اے ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر پولیس سپورٹس میں نوجوانوں کو مصروف رکھنے کے لئے کئی سرگرمیاں کرتا ہے تاکہ نوجوان منشیات سے دور رہ سکیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ان سرگرمیوں میں یونین ٹریٹری کے سبھی خطوں کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں’۔
مسٹر جین نے کہا: ‘میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منشیات سے دور رہ کر اپنی پڑھائی اور ملک و سماج کی بہبودی کے لئے شراکت دار رہیں’۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور مستقبل میں تیز تر ہوگی۔