سری نگر:منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت محسن راجا ولد غلام محی الدین تانترے ساکن تانترے پورہ پلہالن اور عاشق حسین ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن منز سیر سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن پٹن کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او کی قیادت میں آئی ٹی آئی پٹن کے نزدیک ایک ناکے پر ایک سینٹرو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK01L – 7671 کو روکا جس میں دو افراد سوار تھے۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 2.30 گرام برائون شوگر بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پٹن میں مزید قانونی کارروائیوں کے لئے بند رکھا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت محسن راجا ولد غلام محی الدین تانترے ساکن تانترے پورہ پلہالن اور عاشق حسین ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن منز سیر سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس جرم کے لئے استعمال کی جانی والی سینٹرو گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔