اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

ریزرویشن معاملہ : سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے وفد کویقین دہانیاں دیں :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

سری نگر:جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ آج اوپن میرٹ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے ساتھ بات کرکے انہیں متعدد یقین دہانیاں دیں۔

انہوں نے کہاکہ مواصلات کا یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن میرٹ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں جائز مطالبات کو حل کرنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ آپسی گفت وشنید اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے وفد سے کچھ گزارشات کیں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا :’مواصلات کا یہ سلسلہ بغیر کسی ثالث کے کھلا رہے گا۔ ‘

بتادیں کہ آغا روح اللہ مہدی کی سربراہی میں پیر کے روز طلبا کی ایک بڑی تعداد نے ریزرویشن پالیسی کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو لے کر دھرنا دیابعد ازاں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیرا علیٰ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران وقت مقررہ کے اندر اندر سبھی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img