سری نگر: وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے ریکارڈ ہونے سے سردیوں کا زور برابر جاری ہے اور اس دوران مشہور سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ پلوامہ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق اننت ناگ، کولگام، شوپیاں، بارہمولہ، بڈگام، بانڈی پورہ اور کشتواڑ کے کچھ حصوں میں دوران شب چند انچ مزید برف باری ریکارڈ کی گئی۔ راجوری قصبہ میں بھی برف باری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تاہم مغربی ہوائوں کی لہر اب جموں و کشمیر سے باہر نکل گئی ہے۔





