ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
6 C
Srinagar

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

سری نگر: بھاری برف باری کے بعد محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلمرگ میں 50.8 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں 46 سینٹی میٹر، کوکرناگ میں 47 سینٹی میٹر،بٹوٹ میں 43 سینٹی میٹر،بھدرواہ میں 31 سینٹی میٹر، بانہال میں 22 سینٹی میٹر اور قاضی گنڈ میں 10 سینٹی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران بٹوٹ میں116.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اودھم پور میں 68.8 ملی میٹر، رام بن میں 50 ملی میٹر، بھدرواہ میں 75.4 ملی میٹر، کوکرناگ میں 62 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 24 اور 25 جنوری کو کہیں کہیں ہلکی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 اور 27 جنوری کو بیشترعلاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں جبکہ اس دوران 26 جنوری کی شام سے 27 جنوری تک کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری برف بھی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 28 سے 31 جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ بعد میں یکم فروری سے 3 فروری تک بھی موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے۔

محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 26 جنوری کی شام دیر گئے سے 27 جنوری کی شام تک کہیں کہیں درمیانی سے بھاری برف باری ہوسکتی ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

انہوں نے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے سڑکوں/ شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کریں اورانتظامیہ کے مشوروں پر عمل کریں۔ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 28 جنوری تک اپنے کام معطل رکھیں۔
انہوں نے بالائی علاقوں کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ڈھلوان اور برفانی تووں کے خطرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img