ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
6 C
Srinagar

سری نگر ہوائی اڈے پر 7 پروازیں منسوخ

سری نگر: یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے انتظامات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم اور نامساعد موسمی صورتحال کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر ہفتے کو 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سری نگر ائیر پورٹ حکام نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے انتظامات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم اور نامساعد موسمی صورتحال کے باعث آج سری نگر ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی کچھ پروازیں متعلقہ ائیر لائنز کی جانب سے منسوخ کر دی گئی ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ کل 7 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جن میں سے 6 کو دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم جبکہ 1 کو نامساعد موسمی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنی ائیر لائنز سے پرواز کی تازہ صورتحال کی تصدیق کریں۔انہوں نے مسافروں سے اس وجہ سے ہونے والی زحمت پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نا مساعد موسمی صورتحال کے باعث گذشتہ روز سری نگر ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img