پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

سری نگر:رکن پارلیمان آغا روح اللہ مہدی نے پیر کے روز کہاکہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور طلبا کمیٹی کے درمیان بات چیت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے مثبت بات کئی ہے کہ ریزرویشن معاملے کو چھ ماہ کے اندراندر حل کیا جائے گا۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں پیر کی شام نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ دس نفری طلبا کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران عمر عبداللہ نے ریزرویشن معاملے کو حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔

آغا روح اللہ مہدی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے وقت مقررہ کے اندرا ندر سب کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد کرانے کا وعدہ کیا ہے ۔

ان کے مطابق وزیرا علیٰ نے ایک مثبت بات کئی ہے کہ چھ ماہ کے اندر اندر ریزرویشن پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے گا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ دو ماہ کے اندر اندر بھی اس پر فیصلہ آسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ ایک ماہ گزر گیا اب پانچ مہینوں کے اندر اندر نوجوان کش ریزرویشن پالیسی منسوخ ہوگی ۔

بتادیں کہ سری نگر میں وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ واقع گپکار میں بعد دوپہر آغا روح اللہ مہدی کی سربراہی میں طلبا نے دھرنا دیا جو شام دیر گئے تک جاری رہا۔

وزیرا علیٰ کے ساتھ طلبا کمیٹی کی ملاقات کے دوران آغا روح اللہ مہدی لگاتار دھرنے پر بیٹھیں رہے اور جب طلبا عمر عبداللہ کی سرکاری رہائش گاہ سے باہر آئے تو انہوں نے میٹنگ کو کامیاب قرار دیا تو ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے بھی اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img