سری نگر،: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو عالمی یوم بچی کے موقع پر کہا کہ بیٹیاں سماجی ترقی کی طاقتور علمبردار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹیوں کے حقوق اور خوابوں کے تحفط کے عزم کو از سر نو مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ ملک میں ہر سال 24 جنوری کو قومی یوم بچی (نیشنل گرل چائلڈ ڈے) منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں بچیوں کی تعلیم، تحفظ اور با اختیاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس موقع کی مناسبت سے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘قومی یوم بچی کے موقع پر ہم اپنی بیٹیوں کے عزم اور صلاحیتوں کا جشن مناتے ہیں،وہ سماجی ترقی کی طاقتور عملبردار ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘آئیں ہم اپنی بیٹیوں کے حقوق اور خوابوں کے تحفظ کے عزم کو از سر نو مضبوط کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر بچی کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اپنی پوری قابلیت تک پہنچنے کا موقع ملے’۔




