جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

ریزرویشن پالیسی کو کالعدم قرار دینا اب ناگزیر بن گیا ہے :وحید الرحمن پرہ

سری نگر:پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر اور ممبر اسمبلی وحید الرحمن پرہ نے ریزرویشن پالیسی کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے الیکشن سے قبل جو وعدہ کیا تھا اس کو اب پورا کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ آج نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی لیڈران نے نوجوانوں کے مستقبل کو بچانے کی خاطر مشترکہ طورپر احتجاج کیا۔
ان کے مطابق چونکہ ریزرویشن نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ جڑ ا ہوا ہے لہذا اس پر کوئی سیاست نہیں ہوگی بلکہ عوام کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے آغا روح اللہ مہدی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔
وحید الرحمن پرہ نے کہاکہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف پی ڈی پی کا احتجاج جاری رہے گا کیونکہ یہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس پر ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے اس معاملے پر جو کچھ بھی کہا ہم اس کی تائید کرتے ہیں ۔ ریزرویشن پالیسی اوپن میرٹ سے وابستہ نوجوانوں کے لئے ایک بہت بڑا ظلم ہے جس پر فوری طورپر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا:’جب بھی ا س معاملے پر آغا روح اللہ صاحب احتجاج کرنے کی کال دیں گے پی ڈی پی اس میں شامل ہوگی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img