پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

ڈوڈہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جا ئزہ

چھتر گلا ٹنل ڈوڈہ اور لکھن پور کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ،گیم چینجر ثابت ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نیوزڈیسک

ڈوڈہ: سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، ارتھ سائنس کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، ایم او ایس پی ایم او ، محکمہ آٹومک اینرجی ، خلائی محکمہ ، پرسنل ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خطے کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کرنے اور مقامی نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع بڑھانے میں ایک گیم چینجر ثابت ہونے والی ڈوڈہ اور بھدرواہ کو بسوہلی بنی کے راستے لکھن پور سے جوڑنے والی باوقار چھتر گلا ٹنل بنائی جائے گی ۔ وزیر موصوف آج یہاں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوارڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی ( ڈی آئی ایس ایچ اے ) کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ میٹنگ میں مرکزی اسپانسر شدہ مختلف اسکیموں اور ضلع میں بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ خطہ جو گذشتہ کئی دہائیوں سے ترقی سے اچھوتا تھا اب شاہراہوں کے وسیع جال سے جڑا ہوا ہے جس سے ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں میں رابطہ بہتر ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے چناب ویلی میں کنیکیویٹی کو مزید فروغ دینے کیلئے کلہانی ٹنل اور گوہا مرمت ہائی وے سمیت ایم منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا ۔ ڈاکٹر سنگھ نے حکام پر زور دیا کہ وہ فنڈز کو ضایع کئے بغیر ان منصوبوں کی تکمیل کو تیز کریں ۔ مرکزی وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جن بھاگیداری کے جذبے کے مطابق ترقیاتی اقدامات میں عوام کی شرکت کو ترجیح دیں تا کہ ان کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ضلع کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے مقامی فائدے کی اسکیموں جیسے آیوشمان بھارت اور منشیات سے پاک اقدامات کو نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عوام کو آگاہ کرنے کیلئے بیداری مہم چلانے پر زور دیا ۔ میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے ترقیاتی سرگرمیوں کا ایک جامع جائیزہ فراہم کیا ۔ میٹنگ میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑک کی تعمیر کیلئے معاوضے کے مسائل پر بھی بات کی گئی اور جاری پروجیکٹوں کیلئے جنگلات کی منظوری سے متعلق چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقدہ میٹنگ میں ایم ایل اے ڈوڈہ ویسٹ شکتی راج پریہار ، ایم ایل اے بھدرواہ مسٹر دلیپ پریہار ، ڈی ڈی سی چئیر مین مسٹر دھنتر سنگھ کوتوال ، ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی اور ضلع انتظامیہ کے دیگر محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img