جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
2.5 C
Srinagar

کانگریس کا جموں اور سری نگر میں احتجاج ، اڈانی کی گرفتاری کا مطالبہ

سری نگر:اڈانی معاملے پر کانگریس نے سری نگر اور جموں میں احتجاج کیا جس دوران پولیس نے کانگریس کے راج بھون گھیراو پروگرام کو ناکام بنایا۔
پی سی سی چیف نے اس موقع پر کہا کہ اڈانی کو ملک کے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔
اطلاعات کے مطابق اڈانی کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر کانگریس نے جموں اور سری نگر میں احتجاج کیا۔
پی سی سی چیف طاریق حمید قرہ کی سربراہی میں جموں میں کانگریس کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی جلوس نکالا اور راج بھون کی طرف پیش قدمی شروع کی۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کو راج بھون جانے کی اجازت نہیں دی اور سبھی راستے مسدود کئے۔
اس موقع پر کانگریس کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر طاریق حمید قرہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ امریکی اداروں نے اڈانی کو رشوت کے معاملے میں ملزم قرار دیا لہذا اس کی اب گرفتاری عمل میں لائی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اگر اڈانی امریکہ میں ہوتے تو اس کی گرفتاری طے تھے لیکن ہندوستان میں وہ اس وقت بھی آزادانہ طورپر گھوم پھیر رہے ہیں کیونکہ بھاجپا اس کی حمایت کر رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا اڈانی نے جو گناہ کئے اس کی اب پورے ملک کو سزا بھگتنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس مطالبہ کر رہی ہے کہ اڈانی کی فوری طورپر گرفتاری عمل میں لا کر اس سے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دینا چاہئے۔
دریں اثنا سری نگر میں ایم اے روڈ میں واقع کانگریس صدر دفتر میں کارکنوں نے احتجاج کیا اور راج بھون جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کانگریس کارکنوں کو اس کی اجازت نہیں دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img