جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

ٹرانسپورٹ کمشنر نے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کے کام کاج کا جائزہ لیا

کہا، نمبر پلیٹ ماسکنگ اور مسافر گاڑیوں سے سامان لے جانے کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے


جموں/ٹرانسپورٹ کمشنر وشیش پال مہاجن نے آج یہاں ایک میٹنگ میں موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں صوبہ جموںکے اے آر ٹی اوز نے ذاتی طور پر شرکت کی جبکہ صوبہ کشمیر کے آر ٹی او اور اے آر ٹی اوز نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں شمولیت اِختیار کی۔ٹرانسپورٹ کمشنر نے افسروں ہدایت دی کہ وہ فیلڈ دفاتر کے کام کاج کو بہتر بنائیں تاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے عوام الناس کو بغیر کسی پریشانی کے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہاکہ نمبر پلیٹ ماسکنگ اور مسافر گاڑیوں کی جانب سے سامان لے جانے کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے۔اُنہوںنے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ ڈرائیوروں کی طرف سے کسی بھی قسم کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے شائستہ اور ثابت قدم رہیں اور اوور لوڈنگ ، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ ، تیز رفتاری سے ڈرائیونگ ، بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کے خلاف سختی سے نمٹنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ وہ گاڑیوں کو ضبط کرنے اور عادی مجرموں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img