ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے یوم جمہوریہ 2025 کے اِنتظامات پر تبادلہ خیال کیا

ڈوڈہ/ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے یوم جمہوریہ 2025 کی تقریبات کے اِنتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے آج یہاں ایک میٹنگ طلب کیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی سندیپ کمار مہتا، اے ڈِی سی پران سنگھ، اے ڈِی سی سدرشن کمار، اے سی آر سنیل بھٹیال، اے سی ڈی منوج کمار اور دیگر افسروںنے شرکت کی۔ قومی تقریب کو حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منانے کے لئے مربوط کوششوں کو یقینی بنانے پر بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ سپورٹس سٹیڈیم میں ضلعی سطح کی تقریب منعقد کی جائے گی۔میٹنگ میں صفائی ستھرائی کے اِنتظامات، پنڈال کی فیس لفٹنگ، بجلی کی فراہمی، پینے کے پانی کی دستیابی، ٹریفک مینجمنٹ، سٹیج کی سجاوٹ، سیکورٹی اِنتظامات وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی) کو سٹیج کی تعمیر، نکاسی آب کی اَپ گریڈیشن اور مقام پر کوٹا پتھر کی تنصیب کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ میونسپل کمیٹی کو شہر کی خوبصورتی کا کام سونپا گیا تھا جبکہ سوشل فارسٹری کو اہم مقامات پر درخت لگانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اے سی ڈی کو ہر پنچایت میں قومی پرچم لہرانے کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ داری دی گئی ہے جو ضلع بھر میں شمولیت اور حب الوطنی کو فروغ دینے کی علامت ہے۔ مزید برآں، محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تقریب کے دن سرکاری عمارتوں، پُلوں اور اہم ڈھانچوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور روشنی کو یقینی بنائیں۔اے ڈی ڈی سی کو ثقافتی شعبے کے لئے مقامی روایات کو اُجاگر کرنے والی پرفارمنس کے اِنعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس میں ایچ اے ڈی پی سکیم کی نمائش کرنے والا ایک خصوصی سیگمنٹ بھی شامل ہے۔ محکمہ تعلیم اور اَمورنوجوان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پریڈ اور ثقافتی پروگراموں میں سکولوں اور کالجوں کو شامل کریں۔ سیکورٹی اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا، ایس ایس پی ڈوڈہ نے سخت اقدامات، مو¿ثر ٹریفک مینجمنٹ اور مخصوص پارکنگ ائیریاز کی یقین دہانی کی۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میڈیکل ٹیموں کو بھی تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔میٹنگ میں دعوت نامے کی تقسیم اور ایونٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر ہرویندر سنگھ نے تقریب کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img