پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

لنگیٹ ہندوارہ میں سراسیمگی ، دھماکہ خیز مواد برآمد

نیوزڈیسک

سری نگر: شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلعے کے لنگیٹ ہندوارہ گاﺅں میں بدھ کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب ایک مشتبہ دھماکہ خیز مواد یہاں پایا گیا ۔اس سلسلے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ گشتی ٹیم نے بارہمولہ۔ہندوارہ روڈ پر ایک مشتبہ دھماکہ خیز شئے کا پتہ لگایا۔

اس موقع پر ایک بم ڈسپوزل ٹیم طلب کیا گیا ،جس کیساتھ ہی شاہراہ پر عوامی نقل و حرکت کے لیے ٹریفک کو روک دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے باردوی سرنگ کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا اور بعد میں شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کردیا گیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پٹن میں ایک بارودی سرنگ برآمد کی گئی تھی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img