پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کا جائیزہ لیا

جموں/چیف سیکرٹری مسٹر اٹل ڈولو نے آج یہاں مختلف یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام وائس چانسلرز اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں یونیورسٹیوں کے عی سیز کے علاوہ اے سی ایس جل شکتی ڈیپارٹمنٹ ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی ، کمشنر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ، سیکرٹری ہیلتھ ، ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل ، ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل ، ڈی جی کوڈز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ مسٹر ڈولو نے اس موقع پر ان یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ تقرریوں کی طرز پر عمل کریں جو ان کے طلباءاپنے کورسز مکمل کرنے کے بعد حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے آن لائن پلیٹ فارم بنانے کا مشورہ دیا کیونکہ یہ صنعت اور سابق طلباءدونوں کے تاثرات کی بنیاد پر متعلقہ ہنر مندی کے کورسز تیار کرنے میں ہماری رہنمائی کرے گا ۔ انہوں نے انہیں مختلف محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کیلئے کریش کورسز تیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے یو ٹی کے ان اعلیٰ تعلیمی اداروں سے اختراعات ، پیٹنٹ یا سٹارٹ اپس کے خیالات سے متعلقہ دستاویزی اقدامات کرنے کو بھی کہا ۔ ان اداروں کو درپیش مسائل کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے لائن ڈیپارٹمنٹس پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر ان کی ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کریں ۔ انہوں نے ان اداروں کو درپیش مسائل کا یونیورسٹی وار جائیزہ لیا اور ان کے جلد حل کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات کی ۔ انہوں نے اس عمل کو تیز اور وقت کا پابند بنانے کیلئے فوری ہدایات جاری کیں ۔ یونیورسٹیوں کی طرف سے جو مسائل اٹھائے گئے ان میں اراضی کی منتقلی ، پوسٹوں کی تخلیق ، اضافی کیپیکس گرانٹس کا حصول ، موجودہ انفراسٹرکچر میں اضافہ ، ہوسٹل بلاکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان اداروں کی کئی دیگر انفرادی ضروریات شامل ہیں ۔
اس سیشن میں جن یونیورسٹیوں نے حصہ لیا ان میں یونیورسٹی آف کشمیر ، یونیورسٹی آف جموں ، کلسٹر یونیورسٹی سرینگر ، کلسٹر یونیورسٹی جموں ، سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر ، سنٹرل یونیورسٹی آف جموں ، شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی ، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی اور شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز ( سکاسٹ ) کشمیر اور جموں شامل ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img