ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

ڈِی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیر کا روڈ سیفٹی اَقدامات کو عام کرنے کیلئے بیداری پروگرام کا اِنعقاد

سری نگر/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ( ڈی آئی پی آر )کے کلچرل یونٹ کشمیر نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین نواکدل کے اِشتراک سے آج کالج میں ٹریفک سیفٹی بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔ اِس تقریب کا مقصد ڈرائیونگ کے محفوظ طریقوں کو فروغ دینا بالخصوص نوجوانوں ڈرائیوروں کی جانیں بچانا تھا۔ یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ حالیہ حادثات، جیسے کہ ٹینگہ پورہ اور لاوے پورہ کے واقعات کے نتیجے میں نوجوان جانیں ضائع ہوئی ہیںجو کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیلئے چشم کشا ہے۔کالج کے طلبا¿نے پروگرام میں سڑک کی حفاظت کے اَقدامات اور تیز رفتار ڈرائیونگ کے نتائج پر مو¿ثر تقاریر کیں۔پروگرام میں ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر مظفر شاہ،آر ٹی او کشمیر سیّد شاہنواز، کلچرل آفیسر کشمیربرہان حسین، پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین نواکدل، چیئرمین کے آر ایس ایف ناصر علی خان، محکمہ اطلاعات کے دیگر اَفسران، کالج کی فیکلٹی اور طلبا¿ و طالبات نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ٹریفک مظفر احمد شاہ نے کشمیر میں سڑک حادثات کے حالیہ اعداد و شمار پیش کئے بالخصوص نوجوان ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ایک جامع پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے کشمیر میں سڑک حادثات بشمول حادثات اور اموات کی تعداد، حادثات کی وجوہات (مثلاً، لاپرواہی سے گاڑی چلانا، تیز رفتاری، نشے میں گاڑی چلانا وغیرہ) کے اعداد و شمار فراہم کئے ۔اُنہوںنے پاور پوائنٹ کے ذریعے حادثات کو روکنے اور جان بچانے کے لئے ٹریفک قوانین کے بارے میںبیداری اور ان پر عمل درآمد کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ ایس ایس پی مظفر شاہ نے ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے طریقوں کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی۔آر ٹی او کشمیر سیّدشاہنواز بخاری نے ٹریفک قوانین کی مکمل عمل آوری پر زور دیتے ہوئے ڈرائیونگ کے مناسب طریقوں کی ضرورت پر زور دیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اَپنے نوعمر بچوں کو گاڑیاں فراہم نہ کریں جس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔آر ٹی او نے کلچرل یونٹ کشمیراِنفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب سڑک کی حفاظت سے متعلق بیداری کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے طریقوں کی حوصلہ اَفزائی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
کلچرل آفیسر برہان حسین نے روڈ سیفٹی بیداری پروگرام میں مہمانوں کا خیرمقدم کی۔ اُنہوں نے کلچرل یونٹ کشمیر کے وادی بھر میں اہم سماجی مسائل پر بیداری پروگرام منعقد کرنے کے عزم پر زور دیا۔ اُنہوں نے محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح لاپرواہی کنبوںکے لئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے جو اَپنے بچوں کو کھو دیتے ہیں۔پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین نواکدل محمد فاروق نے طلبا¿وطالبات کو مشورہ دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اور روڈ سیفٹی کے کلچر کو فروغ دے کر دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کریں۔ ان کے پیغام نے سڑک حادثات کو روکنے اور سب کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی خاطر اِجتماعی ذمہ داری کی ضرورت کو تقویت دی۔چیئرمین کے آر ایس ایف ناصر علی خان نے کشمیر روڈ سیفٹی فاو¿نڈیشن کے ذریعے کئے گئے روڈ سیفٹی بیداری کے اَقدامات کی تفاصیل پیش کیں۔ اِس موقعہ پر مہک ڈرامیٹک کلب کے فن کاروں نے روڈ سیفٹی بیداری کے حوالے سے ایک پُر اثر مختصر ڈرامہ پیش کیا۔ بعد ازاں، اے اِی سی او سیّد شکیل شان نے معززین اور شرکا¿ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سڑکوں پر ڈرائیونگ کے غلط طریقوں کو روکنے میں محکمہ ٹریفک، آر ٹی او اور این جی اوز کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔اختتامی سیشن میں، معززین اور طلبا¿ کے شرکاءکو روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پھیلانے میں ان کی شاندار کاوشوں پر مُبارک باد دی گئی۔پروقار تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر مظفر شاہ، آر ٹی او کشمیر سیّد شاہنواز بخاری، چیئرمین کشمیر روڈ سیفٹی فاو¿نڈیشن ناصر علی خان، مہک ڈرامیٹک کلب کے علاوہ پرنسپل اور طلبا¿ جنہوں نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img