uber شکارا اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی ہمارے ثقافتی ورثے کو بڑھا سکتی ہے ۔ منوج سنہا
جموں /لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سرینگر میں uber شکارا خدمات کے آغاز پر مبارکباد دی ہے ۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ uber شکارا سروسز کا آغاز زائرین کو شکارا سواریوں کے لازوال سحر کا تجربہ کرنے کا ایک ہموار طریقہ فراہم کرے گا ۔ uber کی ان مستقبل کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارینگر میں uber شکارا تخلیقی طریقوں کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی ہمارے ثقافتی ورثے کو بڑھا سکتی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے X پر پوسٹ کیا ۔ ”سرینگر میں uber شکارا کا آغاز تخلیقی طریقوں کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی ہمارے ثقافتی ورثے کو بڑھا سکتی ہے آنے والے سیاحتی سیزن میں یہ پیشکش زائرین کو شکارا سواریوں کے لازوال دلکشی کا تجربہ کرنے کا ایک ہموار طریقہ فراہم کرے گی ، جو جموں و کشمیر کی خوبصورتی کی پہچان ہے ۔ میں uber کو ان کے مستقبل کے وژن کیلئے سراہتا ہوں ، جو مقامی سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے پرسکون تجربات تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے ۔ ساتھ ہی ہم دنیا کے سامنے ہندوستان کے تاج کی شان کو ظاہر کر رہے ہیں ۔ جموں و کشمیر کے لوگ آپ سب کو جنت میں اس جادوئی موسم سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہیں ۔ “