پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

عوامی مسائل کے بروقت حل پر توجہ دی جائے

متعدد عوامی وفودنے جموں میں وزیرجاوید احمد ڈار سے ملاقات کی

جموں/وزیربرائے زراعت، دیہی ترقی اور پنچایتی راج (آر ڈی اینڈ پی آر) جاوید احمد ڈار نے آج جموں و کشمیر میں عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کرنے کے دوران کیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور لوگوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔جاویداحمد ڈار نے عوام کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے اِس بات کو یقینی بنایا کہ لوگوں کی ہمدردانہ سماعت ہو اور ان کے مسائل تمام دفاتر میں خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں۔
وزیر موصوف نے مختلف شعبوں کے نمائندگان اور مختلف اَضلاع کے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے اُن کے مسائل کوبغور سنا اور زراعت، دیہی ترقی اور عوامی خدمات سے متعلق مسائل کے حل کے لئے رہنمائی فراہم کی۔اُنہوںنے حقیقی عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا اور اَفسروں سے کہا کہ وہ عوامی شکایات کے حل میں شفافیت، جوابدہی اور بروقت کارروائی کو ترجیح دیں۔وزیر موصوف سے جن وفود نے ملاقات کی ان میں پرویژنل پریذیڈنٹ جموں رتن لال گپتا کی قیادت میں سیاسی وفود، ملازمین کے وفود، سول سوسائٹی کے ممبران اور مختلف شعبوں اور اضلاع کے دیگر نوجوان اور انفرادی وفود شامل تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img