سری نگر: جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں ماہ نومبر میں 69 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق ماہ نومبر کے دوران صرف 10.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ معمول کے مطابق 35.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے ترتیب کردہ ڈاٹا کے مطابق ضلع کٹھوعہ میں ماہ نومبر میں معمول کے مطابق28.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہونی چاہئے تھی لیکن وہاں 0.0 ملی میٹر بارش ہی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع پونچھ میں 98 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ضلع بڈگام میں ماہ نومبر 14.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کے مطابق 30.1 ملی میٹر ہونی چاہئے تھی جہاں 90 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
ضلع سانبہ میں 12.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول سے48 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع کپوارہ میں 48.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جہاں معمول کے مطابق 49.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
سری نگر اور جموں اضلاع میں ماہ نومبر میں بالترتیب 74 فیصد اور 78 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں امسال موسم سرما شدید گرمی رہی جبکہ بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی۔