سری نگر:جنوبی کشمیر کے کہلیل ترال میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ترال کے کہلیل علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر علاقے میں سرچ آپریشن لانچ کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔