۔برصغیرتازہ ترین Less than 1 min.Read پاکستان : کرم میں تازہ جھڑپ میں مزید 7 افراد جاں بحق By ایشین میل نومبر 30, 2024 FacebookTwitterWhatsAppپرنٹ کریںTelegramCopy URL اسلام آباد، 30 نومبر (یواین آئی) کرم ایجنسی میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ذریعے دشمنی روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور تازہ جھڑپ میں مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے اموات کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ڈان کو بتایا کہ جمعے کو ہونے والی تازہ جھڑپوں میں مزید 7 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ بگان، تالو کنج، بادشاہ کوٹ، عرفانی کلے جلامی اور چدریوال کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں، حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک عسکریت پسند تنظیم کے ایک سرکردہ کمانڈر کا قریبی ساتھی اسحاق حسین مارا گیا۔ ایک روز قبل ضلع کے بالائی اور نچلے حصوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے تھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی تھی۔ دوسری جانب امن عمل میں ثالثی کے لیے کام کرنے والے جرگے نے ابھی تک ضلع کا دورہ نہیں کیا تاہم کرم کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ دورہ جلد ہوگا۔ یاد رہے کہ کرم ایجنسی میں حالیہ مسلح تصادم کا آغاز گزشتہ ہفتے لوئر کرم میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملے کے بعد ہوا تھا، اس حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے کردار ادا کرنے کے بعد متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوگیا تھا۔ Share this:FacebookTwitterWhatsAppTelegramPrint Popular Categories تازہ ترینکشمیرانڈیااہم خبرجموں۔بین الاقوامیاداریہ گزشتہ مضمونکمبوڈین سینیٹ کے صدرچین کا دورہ کریں گےاگلا مضمونسری نگر کے بٹہ مالو اور ایچ ایم ٹی میں پولیس کے چھاپے
اسلام آباد، 30 نومبر (یواین آئی) کرم ایجنسی میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ذریعے دشمنی روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور تازہ جھڑپ میں مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے اموات کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ڈان کو بتایا کہ جمعے کو ہونے والی تازہ جھڑپوں میں مزید 7 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ بگان، تالو کنج، بادشاہ کوٹ، عرفانی کلے جلامی اور چدریوال کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں، حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک عسکریت پسند تنظیم کے ایک سرکردہ کمانڈر کا قریبی ساتھی اسحاق حسین مارا گیا۔ ایک روز قبل ضلع کے بالائی اور نچلے حصوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے تھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی تھی۔ دوسری جانب امن عمل میں ثالثی کے لیے کام کرنے والے جرگے نے ابھی تک ضلع کا دورہ نہیں کیا تاہم کرم کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ دورہ جلد ہوگا۔ یاد رہے کہ کرم ایجنسی میں حالیہ مسلح تصادم کا آغاز گزشتہ ہفتے لوئر کرم میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملے کے بعد ہوا تھا، اس حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے کردار ادا کرنے کے بعد متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوگیا تھا۔