بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

جاوید احمد رانا نے پرنائی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں/وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں پرنائی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے زیرِ اِلتوا کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔پروجیکٹ منیجرپرنائی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سندیپ اگن نے وزیر موصوف کو پروجیکٹ کی پیش رفت اور چیلنجوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر نے پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا اور پروجیکٹ منیجر کو ہدایت دی کہ پروجیکٹ کی تکمیل میں حائل رُکاوٹ بننے والے تمام مسائل کو جلد اَز جلد حل کیا جائے۔وزیرجاوید احمد رانا نے ملحقہ علاقوں میں لفٹ اِری گیشن اور پینے کے پانی کی سہولیات کے لئے نکاسی پانی کے جدید اِستعمال کی تلاش کرنے کے لئے بھی کہا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img