جموں: فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل افیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران کراس سورڈس ڈویژن کے جی او سی بھی ان کے ہمراہ تھے۔وائٹ نائٹ کور نے گذشتہ شام ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے کراس ورڈس ڈویژن کے جی او سی کے ہمراہ سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘جی او سی نے فوجیوں کی مستقل چوکسی اور ڈیوٹی کے لیے ان کی لگن کی سراہنا کی اور تمام رینک کو ہر آپریشن میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ جاری رکھنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی’۔
یو این آئی