نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ صنعتکار اڈانی کو گرفتار کیا جانا چاہئے لیکن حکومت انہیں بچا رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے لوک سبھا کمپلیکس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا، ’’ظاہر ہے، اڈانی اپنے خلاف الزامات سے انکار کریں گے۔ بات یہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جاناچاہئے جیسا کہ ہم کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینکڑوں لوگوں کو معمولی الزامات میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اڈانی پر امریکہ میں ہزاروں کروڑ روپے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہیں جیل میں ہونا چاہیے لیکن حکومت انہیں بچا رہی ہے۔
یو این آئی