بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
0.4 C
Srinagar

سری نگر – جموں قومی شاہراہ مسلسل دوسرے دن بھی بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے تاہم شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس شاہراہ کو گذشتہ روز برف باری کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور وادی کو مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ سے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے گذشتہ 6 دنوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔

ٹریفک حکام نے بدھ کی صبح بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے تاہم برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔


انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر بحال ہونے تک قومی شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ مغل روڈ، سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ بھی بند ہیں۔

حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر بحال ہونے اور ٹریفک کے لئے محفوظ قرار دئے جانے تک اس شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان توجہ نہ دیں بلکہ شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے رجوع کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img