بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

پرینکا گاندھی نے کی تاریخ رقم ،پارلیمنٹ ممبر منتخب

وائناڈ (کیرالہ)،:  کانگریس کی جنرل سکریٹری اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی امیدوار پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 4,08,036 ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی مسز واڈرا پہلی بار پارلیمنٹ میں داخل ہو رہی ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ریکارڈ مارجن کو بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپریل 2024 کے انتخابات میں وائناڈ لوک سبھا حلقہ کے لیے 3,64,422 ووٹ حاصل کیے تھے۔

تاہم، 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مسٹر راہل گاندھی نے وائناڈ سیٹ سے 4.31 لاکھ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔مسز واڈرا کو 6,17,942 ووٹ ملے، جب کہ ان کے حریف اور لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کے امیدوار ستین موکیری کو 2,09,906 ووٹ ملے اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوار نویہ ہری داس کو 1,09,202 ووٹ ملے۔

اپریل 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں راہول گاندھی نے ایل ڈی ایف کی امیدوار اینی راجہ کو 3,64,422 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ کانگریس کے سابق صدر کو 6,47,445 ووٹ ملے تھے، ایل ڈی ایف کی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی قومی خاتون لیڈر اینی راجہ (سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ کی بیوی) کو 2,83,028 ووٹ ملے اور بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریندرن کو 1,41,045 ووٹ ملے۔

کھڑگے نے پرینکا کی شاندار جیت کے لیے وایناڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

کھڑگے نے پرینکا کی شاندار جیت کے لیے وایناڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

 کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو بھاری ووٹوں سے جیتانے کے لئے وائناڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے مسٹر کھڑگے نے ہفتہ کو کہا، "وائناڈ ملک کی قیادت میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔ مجھے یقین ہے کہ محترمہ پرینکا گاندھی پارلیمنٹ میں وایناڈ اور ملک کے لوگوں کے لئے ایک مضبوط آواز بنیں گی

انہوں نے کہا کہ محترمہ واڈرا کی قابل قیادت، ہمدردی، شائستگی اور عزم اور آئین کے اصولوں سے ان کی وابستگی انہیں مزید تقویت بخشے گی۔ کانگریس پارٹی اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کی امیدوار کو منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img