نیوز ڈیسک
سرینگر : چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں رواںموسم ِ سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔یہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت میں قدرِ بہتری آئی ہے۔تاہم وادی بھر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا جبکہ سیزن کی سرد ترین رات سری نگر میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں درجہ حرارتمنفی 1.2 ڈگری سیلسیس پر رہا۔
قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارتمنفی 1.4 ڈگری سیلسیس جبکہ پہلگام میں یہ درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔سونہ مرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 23 نومبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔