آج یہاں آپٹس اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان جسپریت بمراہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ہندوستانی ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی؛ اس نے تیسرے اوور میں ہی اوپنر یشسوی جیسوال (0) کا وکٹ گنوا دیا۔ جیسوال کو مچل اسٹارک نے نیتھن میک سوینی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے دیو دت پڈیکل کو کے ایل راہل کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ 11ویں اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے دیودت پڈیکل (0) کو پویلین بھیجا۔ پیڈیکل نے 24 گیندیں کھیلی اور اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ وراٹ کوہلی (پانچ) بھی جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے۔ لنچ سے قبل مچل اسٹارک نے 23ویں اوور میں کے ایل راہل (26) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ دن کے پہلے سیشن کے اختتام پر، ہندوستان نے 25 اوورز میں چار وکٹ گنوانے کے بعد 51 رنز بنا لیے ہیں اور رشبھ پنت (10 ناٹ آؤٹ) اور دھرو جورل (4 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یواین آئی