جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل 24 نومبر کو کل جماعتی میٹنگ

نئی دہلی : حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل 24 نومبر کو روایتی کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس کے پیش نظر بلائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی اجلاس 25 نومبر سے شروع ہوکر 20 دسمبر کو ختم ہوگا۔ اجلاس کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کو قانون سازی کے ایجنڈے کے بارے میں جانکاری دینا اور بحث کے موضوعات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اس کے علاوہ آئین کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں سمویدھان سدن میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img