بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

جنوبی کشمیر: ترال میں” اے آئی پی لیڈر“ کے گھر پر چھاپہ

نیوزڈیسک

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس نے ترال علاقے میں عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سرکردہ لیڈر جی این شاہین کے گھر پر چھاپہ مارا۔جی این شاہین پیشے سے ایک وکیل اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں ،وہ انجینئر رشید کی سربراہی والی پارٹی اے آئی پی سے قریبی تعلق رکھتے ہیں۔

تاہم چھاپے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔اے آئی پی کے ترجمان انعام النبی نے کہا کہ پارٹی اب بھی چھاپے کی وجوہات کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، ’ہم نے پولیس سے رابطہ کیا، اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وجہ بعد میں بتائی جائے گی۔‘ انعام النبی نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ چھاپے میں کون سی ایجنسی شامل ہے۔(کے این ٹی)

Popular Categories

spot_imgspot_img