بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پچھلے میچ کی فاتح سائیڈ کو برقرار رکھا ہے جب کہ پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، حسیب اللہ کی جگہ صفیان مقیم کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا پلینگ الیون

جوش انلگس (کپتان)، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن

پاکستان پلینگ الیون

محمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، صفیان مقیم

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے باعث میچ (7 اوورز فی اننگز) تک محدود کردیا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img