منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر:  منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت معراج الدین بالا ولد غلام محمد بالا ساکن پیر محلہ عشمقام اور توصیف احمد بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکن ماگرے محلہ عشمقام کے طور پر ہوئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن عشمقام کی ایک ٹیم نے لوگی پورہ عشمقام کراسنگ پر ایک ناکہ لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران دو افراد جنہوں نائلان بیگ اٹھائے ہوئے تھے، کو روکا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران بیگوں سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور ممنوعہ مواد کو ضبط کیا گیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت معراج الدین بالا ولد غلام محمد بالا ساکن پیر محلہ عشمقام اور توصیف احمد بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکن ماگرے محلہ عشمقام کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن عشمقام میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img