اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

کانگریس صدر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ منظور شدہ قرارداد کی غلط تشریح کریں :آغا روح اللہ مہدی

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان آغاروح اللہ مہدی نے جمعے کے روز  جموں وکشمیر اسمبلی کی طرف سے خصوصی درجے کے متعلق منظور شدہ قرار داد کی غلط تعبیر کرنے کے خلاف سخت وارننگ جاری کی۔

روح اللہ بظاہر کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے اور جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طاریق حمید قرہ کے ریمارکس کا حوالہ دے رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمان آغا روح اللہ مہدی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس صدر یا کسی دوسرے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے پاس کی گئی قرارداد کی غلط تشریح کریں۔

انہوں نے کہاکہ اس قرارداد کا مقصد 1953سے 2019تک جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے تمام ترامیم اور غیر آئینی منسوخی کے بارے میں لوگوں کی ناپسندیدگی کا اظہار کرنا مقصود ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قرارداد میں واضح طور پر تمام ضمانتوں کی اصل شکل میں واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 1953سے پہلے دفعہ 370اور 35اے جس شکل میں لاگو تھا اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے قرارداد اسمبلی میں منظور کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس صدر اور جموں وکشمیر کانگریس پرزیڈنٹ کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لے۔

انہوں نے کہاکہ اگر نیشنل کانفرنس کے اندر اس حوالے سے غلط تشریح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو لوگ اس کو بھی مسترد کریں گے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img