بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

سوپور میں ملی ٹنٹ معاون کی غیر منقولہ جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک ملی ٹنٹ معاون کی ایک کروڑ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘پولیس نے بومئی کے رشید آباد علاقے میں عامر رشید لون نامی ایک دہشت گرد معاون کے دو منزلہ رہائشی مکان کے ساتھ 15 مرلوں پر محیط اراضی کو ضبط کر دیا’۔
انہوں نے کہا کہ جائیداد منسلکی کی یہ کارروائی غیر قانونی سرگرمیاں کی (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 25 کے تحت مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
بیان میں کہا گیا: ‘یہ کارروائی پولیس اسٹیشن بومئی میں درج یو اے(پی) کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی ار میں انجام دی گئی’۔
انہوں نے کہا: ‘جائیداد قرق کرنے کی یہ کارروائی دہشت گرد تنظیموں اور ان کے معاونین کی مالی اور لاجسٹک مدد کو روکنے کے لئے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے’۔
بیان میں کہا گیا: ‘یہ آپریشن ایک مضبوط پیغام دیتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے تعاقب میں مصروف عمل ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img