اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

’روشن مستقبل میرا مقصد‘

یونیورسٹی کے اختراعی اقدامات قومی تعلیمی پالیسی کے وژن سے ہم آہنگ:سنہا

اونتی پورہ/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ کے یوم تاسیس میں شرکت کی۔اِس موقعہ پراُنہوں نے اَپنے خطاب میں وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور طلبا¿ کو مُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کو بالخصوص ایس ٹی اِی ایم شعبوں میں ہنرمند اِنسانی وسائل کے لئے تعلیم کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرنے پر مُبارک باد دی۔چانسلر آئی یو ایس ٹی لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اَپنے اِختراعی اور مساوی طریقوں سے معاشرے میں قابل دید تبدیلی لائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا ،”میرا مقصد ہمارے اعلیٰ تعلیمی اِداروں اور نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنا ہے۔ ہم نے آئی یو ایس ٹی میں سائنس، ٹیکنالوجی اور ہیومینٹیز کو اس طرح یکجا کرنے کے لئے متنوع پروگرام متعارف کئے ہیں جہاں طلباءکی مجموعی ترقی کے لئے تمام شعبہ جات مل کر کام کر تے ہیں۔“اُنہوں نے کہاکہ آئی یو ایس ٹی کے اِختراعی اَقدامات این اِی پی۔ 2020 کے ویژن کے مطابق ہیں تاکہ اعلیٰ تعلیمی اِداروں کوکثیر الشعبہ اور بین الضابطہ تعلیم فراہم کرکے مستقبل کے لئے تیار کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِختراعات ، سٹارٹ اَپ اور اِنٹرپرینیورشپ کے میدان میں آئی یو ایس ٹی کی کوششوں کو ملک بھر میں سراہا جارہا ہے اور اس نے مرکزی وزارتِ تعلیم کی طرف سے باوقار فور سٹار رینکنگ حاصل کی ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ترین، تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیوں کو تلاش کریں اورمعاشرے کو فائدہ پہنچانے، پسماندہ کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے، روشن مستقبل کے لئے جامع اور مساوی ترقی کو فروغ دینے کی خاطر اِختراع کی طاقت کا اِستعمال کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تدریسی کمیونٹی اور تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ تخلیقی صلاحیتوں، اِختراعات، نئی ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیں اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور اُنہیں ملک کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں کلیدی شراکت دار بنانے کے لئے صلاحیت سازی، ہنرمندی کی ترقی اور زندگی بھر سیکھنے پر توجہ مرکوز کریں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے آئی یو ایس ٹی میں ٹیک ایکسپو۔ 2024 کا اِفتتاح کیا اور سٹارٹ اَپ انڈیا سیڈ فنڈ سکیم کے تحت مالی امداد تقسیم کی۔اُنہوں نے اَساتذہ اور ہونہار طالب علموں کو بھی مبارک باد دی اور ڈیزائن یور ڈگری پروگرام (ڈی وائی ڈی پی): تصور کی پیش رفت اور ادارہ سازی، اور جموں و کشمیر اور لداخ ریسرچ کنسورشیم بائی لاز سمیت متعدد اشا عتیں جاری کیں۔ وائس چانسلر پروفیسر آئی یو ایس ٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے یونیورسٹی رپورٹ پیش کی اور یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اکیڈمک۔ اِنڈسٹری کنکلیو، ٹیک ایگزی بیشن، لٹ فیسٹ اور دیگر سرگرمیوں کا سلسلہ منعقد کیا گیا جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وقف ہیں۔اِس موقعہ پر وائس چانسلرکلسٹر یونیورسٹی سری نگر پروفیسر (ڈاکٹر) محمد مبین، ڈائریکٹرسکمزپروفیسر محمد اشرف گنائی ،رجسٹرار آئی یو ایس ٹی عبدالواحد مخدومی ،سینئرافسران، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات بھی موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img