دربھنگہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لئے مفت علاج کی سہولت شروع کرکے انہوں نے اپنی ایک ‘گارنٹی’ کو پورا کردیا ہے بدھ کو یہاں شوبھن میں بہار کے دوسرے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی 12 ہزار کروڑ روپے کی مختلف اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، "میں نے اپنی ایک گارنٹی پوری کردی ہے۔ ستر سال سے زائد عمر کے تمام بزرگوں کے مفت علاج کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔ جلد ہی تمام بزرگوں کے پاس آیوشمان وندن کارڈ ہوگا۔ ہم چھوٹے شہروں میں بھی علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خاندان نہیں چاہتا کہ اس کے گھر میں کوئی بیماری ہو۔ جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے یوگا، آیوروید اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت بتائی جا رہی ہے۔ فٹ انڈیا موومنٹ چلایاجارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیماریوں کی عام وجوہات گندگی، آلودہ خوراک اور خراب طرز زندگی ہیں۔ اس لیے سوچھ بھارت ابھیان، ہر گھر شوچالیہ اور نل سے جل جیسی مہم چلائی جا رہی ہیں۔ ایسی تقریبات سے نہ صرف شہر صاف ہوجاتا ہے بلکہ بیماریاں پھیلنے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے دربھنگہ میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلانے پر بہار حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی اپیل کی۔
یواین آئی