اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
3.2 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر کا این آئی ایف ٹی سری نگر میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوںسے گھریلو ملبوسات اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور ہندوستان کو دنیا کا فیشن کیپٹل بنانے کی اپیل کی

بڈگام/لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی ) سری نگر میں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے این آئی ایف ٹی انتظامیہ ، فیکلٹی ممبران ، عملہ اور فارغ التحصیل طلباءکو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے نوجوان تخلیقی ذہنوں پر زور دیا کہ وہ گھریلو ملبوسات اور ٹیکسٹائل صنعت کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور ہندوستان کو دنیا کا فیشن کیپٹل بنائیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ”نوجوان ہماری عظیم تہذیب کے وارث ہیں ۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہندوستان کی منفرد ثقافتی اور تاریخی شناخت اور تخلیقی مصنوعات میں جادو بُننے کیلئے ہمارے نوجوانوں کی لگن فیشن کی صنعت میں دور رس تبدیلیاں لائے گی “ ۔ لفٹینٹ گورنر نے کانووکیشن میں وزیر اعظم شری نریندر مودی کی رہنمائی میں فائیبر ، یارن ، فیبرک سے لے کر ملبوسات تک کی پوری ویلیو چین کو مضبوط کرنے اور منفرد ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کو زندہ کرنے کیلئے اٹھائے گئے کلیدی اقدامات کا اشتراک کیا ۔ انہوں نے کہا ” جے اینڈ کے ہندوستانی تخلیقی روایات کا ایک ذخیرہ ہے اور یہ مختلف دستکاری اور ہینڈ لوم مصنوعات میں ظاہر ہوتا ہے ۔ ہم اپنے باصلاحیت بنکروں اور کاریگروں کو بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ضروری مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے کرافٹ کلسٹر منصوبوں کے ذریعے ،لبوسات اور دستکاریوں کی برانڈ پوزیشننگ کو مضبوط بنانے کیلئے ڈیزائن کی ترقی ، فیشن منیجمنٹ اور فیشن کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک مکمل ، بامعنی تعلیم فراہم کرنے اور جموں و کشمیر کے کاریگروں کی مدد کرنے اور مقامی دستکاریوں کو مالا مال کرنے کیلئے این آئی ایف ٹی کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے طلباءکو مشورہ دیا کہ وہ ہینڈی کرافٹ اور ہینڈ لوم انڈسٹری میں مہارت اور نمائش کے فوائد کو پھیلانے کیلئے جامع نقطہ نظر کو نافذ کریں اور دستکاریوں کی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ان کو بااختیار بنانے کیلئے انصاف کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ این آئی ایف ٹی ملک کے ایک اہم فیشن ادارے کے طور پر ابھرا ہے اور ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کیلئے پیشہ وارانہ انسانی وسائل پیدا کر رہا ہے ۔ آپ کا اجتماعی مقصد عالمی برانڈ بنانا ہونا چاہئیے ۔ آپ کی تخلیقی صلاحیت ، اختراع ، ویلیو ایڈیشن اور آپ کی مصنوعات کی شخصیت کو پروان چڑھانے کیلئے آپ کی لگن فیشن ڈیزائن ، ٹیکنالوجی اور طرز زندگی کے لوازمات کی صنعت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقتی بنانے میں مدد دے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے معروف فیشن ڈیزائینر روہت بال کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جو سرینگر میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے ہندوستانی فیشن انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا تھا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ان کا اختراعی اور متحرک انداز این آئی ایف ٹی کے طلباءکو اس شعبے میں مضبوط اور پائیدار ترقی کیلئے اتپریرک بننے کی ترغیب دے گا ۔ اس موقع پر کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈی آئی جی سی کے آر سرینگر ، ڈپٹی کمشنر بڈگام ، ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی سرینگر ، ڈین اکیڈمکس این آئی ایف ٹی ، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان ، سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام ، طلباءاور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img