بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

منتخب حکومت کے ہوتے ایل جی کی بیوروکریٹوں کیساتھ میٹنگیں

سابق انچارج امور کشمیرنے اُٹھایا سوال،منتخب حکومت پاس وسیع مینڈیٹ ، اسے کام کرنے دیاجائے:دُلت

سری نگر: واجپائی سرکار کے دور میں انچارج امور کشمیر اورہندوستان کے سابق انٹیلی جنس چیف امرجیت سنگھدُلت نے جموں و کشمیر میں ایل جی انتظامیہ کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ جب منتخب حکومت ہے تو لیفٹنٹ گورنر بیوروکریٹس کی میٹنگیں کیوں بلا رہے ہیں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق اے ایس دُلت ،جو واجپائی دورمیں 2004تک انچارج امورکشمیر رہے ،نے کہا ہے کہ یہ ترجیح کافی خراب ہے اور یہ انہیں اروند کیجریوال کی یاد دلاتا ہے جن کے اختیار کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے ہمیشہ کمزور کیا تھا۔ سابق انٹیلی جنس چیف نے کہاکہ یہ ایسا نہیں ہے جس طرح ہونا چاہئے اور یہ جموں اور کشمیر کے لئے اچھا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جب چیف منسٹر عمر عبداللہ میٹنگ بلاتے ہیں تو ایل جی بھی میٹنگ کو ایگزیکٹیو کلاس کی مایوسی کے لیے بلاتے ہیں۔امرجیت سنگھ دُلت نے مزید کہا کہ یہ ایک منتخب حکومت ہے جس کے پاس وسیع مینڈیٹ ہے۔ اسے جمہوری اور آسانی سے کام کرنے دیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img